آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے آرمی چیف سیدعاصم منیرکی والدہ کے انتقال پراظہارتعزیت کیا اورصدرمملکت نے کہا کہ سوگوارخاندان کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نےآرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اورسوگوارخاندان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔
چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضا گیلانی نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس کیا اور انہوں نےکہا کہ جنرل سیدعاصم منیرکی والدہ کے انتقال کاسن کردکھ ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سیدعاصم منیرکیساتھ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کے انتقال پر اظہارافسوس کیا انہوں نے جنرل سید عاصم منیراورسوگوارخاندان کیساتھ ہمدردی وتعزیت کی۔






