آسٹریلیا میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری

آسٹریلیا میں وفاقی عام انتخابات کیلئے پولنگ کاآغاز ہو گیا ہے، جہاں دوبڑی سیاسی جماعتوں، حکمران لیبر پارٹی اور اپوزیشن لبرل نیشنل اتحاد کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

وزیراعظم انتھونی البانیزدوسری مدت کے لئے میدان میں ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پیٹرڈٹن مضبوط چیلن جرکے طور پرسامنے آئے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ملک بھرمیں ایک کروڑ 80 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرزموجود ہیں، جن میں سے نصف پہلے ہی ابتدائی ووٹنگ کے دوران اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔

آسٹریلیا میں ووٹ ڈالنا قانونی طورپرلازمی ہے اورغیرحاضری کوجرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے نتائج ملکی معیشت، مہنگائی، امیگریشن اورخارجہ پالیسی پرگہرے اثرات ڈال سکتے ہیں، پولنگ کا عمل شام تک جاری رہے گا، جب کہ ابتدائی نتائج رات گئے متوقع ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos