گمنام فون کالز کا سلسلہ مکمل طور بند نہیں ہوا: اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ گمنام کا رویہ تبدیل ہوا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہے، گمنام کی طرف سے فون کالز کا سلسلہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا، ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ دباؤ ختم ہوگیا یا نہیں۔‘
ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ’فون کالز کا سلسلہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا۔
 ’ابھی فون کالز کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ ایک ماہ کا وقت ابھی نہیں گزرا اس لیے ان کا رویہ تبدیل ہوا یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہو گا۔‘
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے پیر کے روز  اے آر وائے نیوز کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’جب سے جنرل عاصم منیر نے فوج کی کمان سنبھالی ہے فرق پڑا ہے، اب نامعلوم کالز نہیں آرہیں اور میڈیا پر بھی عمران خان بلاک نہیں ہو رہے۔‘
 گمنام اور تحریک انصاف کے درمیان تعلقات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’ابھی یہ کہنا مشکل ہے، ایک ماہ بھی پورا نہیں ہوا، ابھی تو ابتدائی دن ہیں۔’
’میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ ویسا ہی دباؤ ہے نہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ دباؤ کم ہوا ہے۔ یہ بات آہستہ آہستہ واضح ہوگی۔ ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ ان کا رویہ تبدیل ہوا ہے یا نہیں، ابھی ہم اس پوائنٹ پر نہیں پہنچے کہ فیصلہ کر سکیں۔‘
تحریک انصاف کے گمنام کے ساتھ کوئی بیک ’ڈور مذاکرات نہیں ہورہے‘
سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ’تحریک انصاف اور گمنام کے درمیان کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔‘
’صدر مملکت نے آئینی عہدے کی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے کردار ادا کیا اور ابھی بھی کر رہے ہوں گے لیکن پی ٹی آئی کے گمنام کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔‘

More news: https://republicpolicy.com/russia-pakistan-ko-qudarti-gas-farham-krny-par/

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos