جوہری پروگرام ، امریکہ نے ایران کے مزید 5 اداروں پر پابندیاں لگا دیں

[post-views]
[post-views]

امریکہ نے جوہری معاہدے کے حوالے سے دباؤ بڑھانے کیلئے ایران کے مزید 5 اداروں پر پابندیاں لگا دیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک ایرانی شخصیت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ، جن اداروں اور شخص پر پابندی لگائی گئی ان کا تعلق ایران کے ایٹمی پروگرام سے ہے، ایران کے جوہری پروگرام کو مدد فراہم کرنے والوں کا احتساب جاری رہے گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایران جوہری پروگرام بند کرنے پر راضی نہ ہوا تو فوجی طاقت کا استعمال کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی اداروں پر یہ پابندیاں ایسے وقت لگائی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی پروگرام پرمذاکرات ہونے میں صرف 2 روز باقی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos