روزہ کی حالت میں بچے کو دودھ پلانا ؟

 کیا بچے کو دودھ پلانے والی عورت روزے کے دوران بچے کو دودھ پلا سکتی ہے، روزہ ٹوٹ تو نہیں جائے گا؟

بچے کو دودھ پلانے والی عورت اگر بہت کمزور ہے اور روزہ رکھنے کی صورت میں اس کی صحت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے یا بچے کے لیے اُس کا دودھ نہ ہونے یا انتہائی کم ہونے کی صورت میں بچے کی صحت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، تو اسے عذر کی بناء پر رمضان کاروزہ چھوڑنے کی رخصت ہے، جس کی بعد میں قضا لازم ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

تاہم اگر بچے کو دودھ پلانے والی عورت رمضان المبارک کا روزہ بھی رکھتی ہے اور بچے کو دودھ بھی پلاتی ہے تو اس کے روزے پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

احادیث وآثار میں فقہی اصول یہ بیان کیا گیا ہے ۔ ترجمہ:’’روزے دار کے معدے میں کسی چیز کے داخل ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا ‘‘ ۔ اور ماں کا دودھ اُس کے وجود سے خارج ہوتا ہے۔

امام بخاری ؒبیان کرتے ہیں: ترجمہ:’’ حضرت ابن عباس ؓ اور عکرمہؓ بیان کرتے ہیں: روزہ کسی چیز کے داخل ہونے سے ٹوٹتا ہے، خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا‘‘۔ (صحیح بخاری ،باب الحجامۃ والقیٔ للصّائم ،جز ثانی ،ص:576، مکتبۂ عصریہ، بیروت)

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos