شام: نئی قیادت کی جانب سے آئین منسوخ، احمد الشرع عبوری صدر مقرر

[post-views]
[post-views]

شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ اور پارلیمنٹ تحلیل کرتے ہوئے باغی گروپ حیات تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی ( احمد حسین الشرع) کو ملک کا عبوری صدر مقرر کردیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق احمد الشرع کو عبوری حکومت میں عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا ہے جو نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام کرے گی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

شام کی عبوری حکومت کے ملٹری آپریشن کے ترجمان حسن عبدالغنی نے کہا کہ 2012 کا آئین اور ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

حسن عبدالغنی نے کہا کہ تمام مسلح دھڑے تحلیل ہو گئے ہیں، وہ اب ریاستی اداروں میں ضم ہو جائیں گے، انہوں نے شام پر کئی دہائیوں سے حکومت کرنے والی بعث پارٹی کی تحلیل کا بھی اعلان کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos