امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں چین کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہوں گا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لگتا ہے ہم دونوں ممالک اچھا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، روس یوکرین جنگ کو روکنے کی جانب پیشرفت ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں یرغمالیوں کی واپسی کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں، ہم اسرائیل اور حماس کے ساتھ ڈیل کر رہے ہیں،اگر ہم معاہدہ نہیں کرسکے تو سب پہلے جیسا ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکا کیساتھ مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، بات چیت برابری کی بنیاد پر اور باہمی احترام کیساتھ ہونی چاہئے۔













