اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری، مزید 47 فلسطینی شہید

[post-views]
[post-views]

اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملوں میں غزہ کی پٹی میں مزید 47 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری کے باعث کئی علاقوں میں تباہی اور انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ کی آبادی خوراک اور پانی کی شدید قلت کا شکار ہے جبکہ بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں، ہسپتالوں میں ادویات ختم ہو چکی ہیں اورزخمیوں کا علاج ممکن نہیں رہا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خوراک اورطبی امداد کی ترسیل میں رکاوٹ کو عالمی قوانین کے مطابق “جنگی جرم” قرار دیتے ہوئے فوری انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے بھی غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos