اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔

نیتن یاہو نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ڈیل میں مدد پر دونوں کا شکریہ ادا کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان 15ماہ بعد جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ معاہدے کا آغاز اتوار 19جنوری سے ہوگا۔

شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا کہنا تھا کہ امریکا، مصر اور قطر معاہدے کی نگرانی کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos