اسرائیل کی جارحیت جاری، مزید 27 فلسطینی شہید

[post-views]
[post-views]

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید 27  فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید ،7 زخمی، وسطی غزہ میں حملے میں کم از کم 2 افراد شہید،3 زخمی ہوئے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ اسرائیل کا لبنان میں بھی ڈرون حملہ، ایک شخص شہید، ایک زخمی، اسرائیل نےڈرون کے ذریعے ایک گاڑی کونشانہ بنایا، یمن پرامریکا کے فضائی حملے میں ایک شخص شہید ہوا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ ماہ جنگ بندی خاتمے کے بعد سے 1652 فلسطینی شہید ہو ئے، امریکی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے قریبی علاقوں کونشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا شامل ہونا چاہیے، جب تک اسرائیل غزہ سے نہیں جاتا جنگ بندی نہیں ہوگی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos