امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑدے ورنہ سنگین ردعمل کیلئے تیار رہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے کہا ہے کہ ایران ہم سے معاہدہ چاہتا ہے لیکن کیسے کرنا ہے یہ اسے معلوم نہیں۔
امریکی صدرنے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران کے مسئلے کواپنے دور میں حل کر دوں گا۔
انہوں نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ غیرقانونی رہائش پذیرافراد کو واپس بھیجنے کا منصوبہ ہے، درآمدی ادویات پر بھی محصولات لگاؤں گا، ادویات پرٹیرف کا نفاذ زیادہ دور نہیں۔













