بھارتی فضائیہ کا طیارہ ہریانہ میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے پائلٹ بحفاظت باہر آنے میں کامیاب رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فضائیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ امبالہ ایئربیس سے معمول کی تربیتی پرواز پر روانہ ہوا تھا اور پنچکولا ہریانہ کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
بھارتی فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جا کر ای جیکٹ کیا اور محفوظ طریقے سے زمین پر اتر گیا۔