بھارت اور بنگلہ دیش کی ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں

بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کر دیں۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بھی کشیدگی جاری ہے۔ جس کے بعد بھارت نے بنگلہ دیش کے لیے تجارتی پابندیاں عائد کر دیں۔

بھارت نے بنگلہ دیش کے لیے ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولت روک دی۔ اس سہولت سے بنگلہ دیش اپنی برآمدات بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے دیگر ممالک تک پہنچاتا تھا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تجارتی سرگرمیاں روکنے کے حوالے سے بھارت کا مؤقف ہے کہ بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر رش ہونے کی وجہ سے ٹرانزٹ سہولت روکی گئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی اقدام کے جواب میں بنگلہ دیش نے بھی بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے یہ پابندی سستے درآمدی دھاگے سے مقامی صنعتوں کو تحفظ دینے کے لیے لگائی گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos