ترکی کی اسرائیل کو ایران کی کشیدگی سے فائدہ نہ اٹھانے کی وارننگ

[post-views]
[post-views]

ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں داخلی کشیدگی اور عوامی احتجاجات کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی اسرائیلی کوششیں ناکام رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران میں جاری مظاہرے ملک کے داخلی مسائل کا حصہ ہیں، لیکن اس کا فائدہ اٹھانے کی کوششیں ایران کے مخالفین کر رہے ہیں، جن میں اسرائیل بھی شامل ہے۔

حاقان فدان نے کہا کہ اسرائیل ایران کی موجودہ سیاسی اور سماجی صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے، اور خاص طور پر غزہ میں جنگ بندی کے اگلے مراحل میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اس حوالے سے فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، خاص طور پر غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے اور تباہ شدہ علاقوں کی تعمیر نو میں حصہ لینے کے لیے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی باور کرایا کہ ترکی خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا موقف واضح رکھتا ہے اور کسی بھی غیر قانونی یا کشیدگی بڑھانے والی سرگرمی کو روکنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ترکی تمام فریقین کو ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کا پیغام دیتا ہے تاکہ خطے میں مزید کشیدگی پیدا نہ ہو اور انسانی ہمدردی کے اقدامات جاری رہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos