دہی کے انسانی صحت پر حیرت انگیز اثرات، نئی تحقیق

[post-views]
[post-views]

ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ صحت کیلئے مفید بیکٹیریا سے بھرپور غذائیں کھانے سے بلڈ پریشر, شوگر کی سطح کو کم کرنے، سوزش کم کرنے اور صحت مند وزن کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

خمیر شدہ کھانوں جیسے دہی اور دیگر غذاؤں میں موجود صحت بخش بیکٹیریا معدے کیلئے مفید ہے۔ مثال کے طور پر بیکٹیریا کی قسم جیسے لیک ٹوباسیل ایسڈو فیل انسولین کی حساسیت کو بہتر بنا سکتی ہیں اور  بائی فیڈو بیکٹیریم بائی فیڈم ذہنی تناؤ سے پیدا ہونے والی معدے کی علامات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

زندہ جرثوموں کے صحت سے متعلق فوائد کی وجہ سے انٹرنیشنل سائنٹی فک ایسوسی ایشن فار پروبائیوٹکس اینڈ پری بائیوٹکس کے محققین نے اس حوالے سے بحث بھی کی کہ فائبر سے بھرپور کھانوں کی طرح ہی صحت بخش بیکٹیریا سے بھرپور غذاؤں کا روزانہ استعمال ہونا چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos