ریلوے لگژری سیلونز عام مسافروں کیلئے دستیاب کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلویز نے لگژری سیلونز کی بکنگ کیلئے کرایوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم سیلون میں کراچی تا لاہور کا کرایہ 6 لاکھ روپے ہو گا جبکہ اسلام آباد سے لاہور ڈیڑھ لاکھ روپے کرایہ ہو گا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

دیگر سیلونز میں کراچی تا لاہور 4 لاکھ، اسلام آباد سے لاہور ایک لاکھ روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ اب پاکستان ریلوے کے پانچ لگژری سیلونز عوام کو بھی دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے کے ترجمان نے کہا تھا کہ اب پانچ لگژری سیلونز کو کوئی بھی مسافر بک کروا سکے گا۔ وزیراعظم، وزیر ِ ریلوے اور چیئرمین ریلوے کے سیلونز بھی مسافروں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos