اسلام آباد: فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمشن نے شہباز شریف کو 3 جنوری کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کرلیا۔ شہبازشریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں 2017 میں تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے وقت شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔ گزشتہ سال نومبر میں نگراں حکومت نے فیض آباد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.