طویل ترین روزہ کا دورانیہ کس ملک میں ہوگا؟

رواں برس سب سے طویل روزہ گرین لینڈ میں ہوگا، جہاں کے مسلمان 16 گھنٹے 31 منٹ کا روزہ رکھیں گے۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق گرین لینڈ کے بعد آئس لینڈ میں آخری روزہ 16 گھنٹے 29 منٹ اور فن لینڈ میں آخری روزہ 15 گھنٹے 30 منٹ طویل ہوگا۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

مذکورہ ممالک میں پہلے اور آخری روزے کے وقت میں ڈیڑھ سے چار گھنٹے تک فرق آجائے گا جبکہ پاکستان میں زیادہ سے زیادہ 25 منٹ کا فرق آئے گا۔

روس، قازق ستان، پولینڈ، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، برسلز اور رومانیہ جیسے ممالک میں روزہ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہوگا۔ترکیہ میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے، تیونس 13 گھنٹے، الجزائر 13 گھنٹے، ایران 13 گھنٹے، افغانستان 13 گھنٹے، بھارت، بنگلہ دیش، شام، عراق، مصر، قطر، متحدہ عرب امارات، فلسطین، یمن اور سعودی عرب میں بھی روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے ہوگا۔

پاکستان میں اس برس روزوں کا دورانیہ 13 گھنٹے سے شروع ہوگا جو کہ اختتام رمضان تک تقریباً ساڑھے 13 گھنٹے تک ہوجائے گا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یومیہ روزے کے دورانیے میں تقریبا ًایک منٹ کا اضافہ ہوگا اور عید الفطر سے قبل تک پاکستانی 6 بج کر 49 منٹ پر افطار کریں گے۔

رمضان کے آغاز میں کراچی میں افطاری کا وقت 6 بج کر 36 منٹ سے شروع ہوا، باقی شہروں میں اس کے اوقات مختلف ہیں، اوقات میں یومیہ ایک منٹ کا اضافہ ہوگا۔کراچی میں رمضان کے آغاز میں سحری کرنے کا وقت 5 بج کر 36 منٹ تھا جو کہ رمضان کے اختتام تک 5 بج کر 5 منٹ تک ہوجائے گا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos