عید کا مطلب کیا ہے؟

[post-views]
[post-views]

عید کو عید کا نام کیوں دیا گیا، اس کا کیا مطلب ہے؟

عید کو عید اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس دن اللہ رب العزت کی طرف سے اس کے بندوں پر طرح طرح کے احسانات کی بارش ہوتی ہے اور مسرت و خوشی کے یہ مواقع ہر سال اس روز لوٹ لوٹ کر آتے رہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ایماندار اور پیارے بندے اپنے خالق و مالک کے ساتھ محبت و اطاعت کا اظہار کرتے اور اس کے عادی ہوتے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انسانوں کا سب سے بڑا اور سب سے پہلا دشمن شیطان لعین نہایت دردناک آواز میں زورشور سے چلّا چلّا کر روتا ہے، اس کے رونے کی آواز سن کر اس کے تمام چیلے اکٹھے ہوکر اس کے پاس پہنچتے ہیں اور اس سے پوچھتے ہیں سردار! کس چیز نے تجھے دکھ پہنچایا۔ شیطان ان سے کہتا ہے، مجھے سب سے زیادہ اس چیز سے دکھ پہنچا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُمت محمدیہﷺ کو بخش دیا۔ تم سے جہاں تک ہوسکے انہیں ناجائز خواہشات، لہو ولعب اور شراب نوشی وغیرہ میں مشغول کرو تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے غضب میں گرفتار ہو جائیں۔ اس لئے اُمت محمدیہﷺ کو چاہئے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کے احکام کی خلاف ورزی سے بچے، اپنے آپ کو گناہوں سے بچائے اور اطاعتِ الٰہی میں سرگرم عمل رہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos