قاہرہ، عرب ممالک نےغزہ کی تعمیر نو کے لیے مصری پلان منظور کرلیا۔
مصری پلان کے مطابق پہلے فلسطینیوں کوعارضی رہائش فراہم کی جائے گی جس کے بعد تعمیرشروع کی جائے گی۔
پلان میں بتایا گیا کہ غزہ کے حکومتی امور چلانے کے لئے فلسطینی ٹیک نوکریٹس کی انتظامی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
مصری صدرعبدالفتح نے کہا کہ کمیٹی فلسطینی اتھارٹی کی واپسی تک غزہ کی پٹی کے امور کے انتظام کی ذمہ دار ہوگی۔
فلسطینی صدر محمود عباس کا مصری پلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات ساز گار ہوئے تو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں۔
کانفرنس میں امیر قطر، امارات کے نائب صدر، سعودی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی شرکت کی۔