لاہور: شہر کے مصروف علاقے والٹن میں دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔
دھماکوں کی آواز سنتے ہی لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے۔اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تاہم دھماکوں کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہ آسکی۔ذرائع کے مطابق دھماکوں سے لگنے والی آگ نے چند لمحوں میں قریبی ڈھانچوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد فوری طور پر 1122 کو اطلاع دی گئی۔
فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق، دھماکوں کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریزکریں اور امدادی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔