متحدہ عرب امارات نے امریکی صدرٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پرردعمل دیا ہے۔
وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات کے مطابق فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی کسی بھی کوشش کومسترد کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کااحترام کیا جائے، علاقائی استحکام صرف دوریاستی حل کے ذریعے ممکن ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایسے اقدامات سے گریزکرنا چاہئے جس سے خطے کے استحکام کوخطرہ ہو۔
دوسری جانب ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ کے مطابق فلسطینیوں کوبے گھرکرنا خطرناک منصوبہ ہے، قوانین مقبوضہ علاقے سے جبری بے دخلی سے منع کرتے ہیں۔