میزائل پروگرام پر پابندی قبول نہیں ،ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے میزائل پروگرام پر پابندی کے مطالبات کو قبول نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےخط پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ بعض ممالک بات چیت نہیں بلکہ اپنے مطالبات مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران یقیناً یہ مطالبات قبول نہیں کرے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کبھی بھی اپنے میزائل پروگرام پر پابندی کے مطالبات کو قبول نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو خط لکھنے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس خط میں امریکہ کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کا عندیہ دیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos