وزیراعظم آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے

وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہونگے۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم 19 سے 22 مارچ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اہم وفاقی وزراء اوراعلیٰ سرکاری افسران بھی دورے کا حصہ ہونگے، وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون پرغور ہو گا۔

علاوہ ازیں ملاقات کے دوران مشرق وسطی سمیت فلسطین کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos