وزیراعظم سے روس کے 6 رکنی وفد کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے روس کے اول نائب وزیر برائے توانائی نے 6 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان روس کیساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، روس کیساتھ سفارتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ روسی صدر سے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات نہایت مفید رہی، پاکستان اور روس کے درمیان توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کی بے پناہ استعداد موجود ہے۔

روسی اول نائب وزیر توانائی  نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، روسی اول نائب وزیر برائے توانائی نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos