ٹرمپ اورکینیڈین وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورکینیڈین وزیراعظم  جسٹن ٹروڈو کے درمیان دوبارٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پرعائد 25 فیصد ٹیرف ایک ماہ کیلئے معطل کردیا ہے۔

ٹیرف روکنے کا اعلان کینیڈا،میکسیکو کی جانب سے سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے پر کیاگیا، کینیڈا پرٹیرف روکنے کے فیصلے سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری نہیں کی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

انہوں نے کہا کہ کینیڈا اسمگلنگ سے نمٹنے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس بنائے گا، امریکا کے ساتھ سرحد کی مستقل نگرانی کو یقینی بنایاجائے گا۔

ٹرمپ اور ٹروڈو کے درمیان تجارت اور سرحدی امور پر  بھی گفتگو ہوئی، ٹرمپ نےایک بار پھر کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش کااظہارکیا ہے، دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بھی بات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos