سوشل میڈیا پر “پاوری گرل” کے نام سے شہرت پانے والی اداکارہ دنانیرمبین اب فلمی دنیا میں انٹری دینے جا رہی ہیں۔
اداکارہ دنانیرمبین کی پہلی فلم “بہناز” ایک اسپورٹس بیسڈ پراجیکٹ ہے جو خواتین کے فٹبال پر مبنی ایک متاثر کن کہانی پرمشتمل ہے۔
فلم میں اداکارہ ایک نوجوان لڑکی کا کردار ادا کریں گی جو تمام معاشرتی رکاوٹوں اور چیلنجز کے باوجود فٹبال کے میدان میں اپنے خواب کو حقیقت کا رنگ دیتی ہے۔
ان کے ہمراہ سینئراداکارہ عائشہ عمربھی فلم میں موجود ہوں گی، جو ایک پرعزم فٹبال کوچ کے کردار میں نظرآئیں گی اورانکے کردار کی رہنمائی کرینگی۔
انکی فلمی ڈیبیو پرسوشل میڈیا پرملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں ان کے مداح پرجوش ہیں، وہیں کئی صارفین نے فلم انڈسٹری میں نئے اوراصل چہروں کو موقع دینے کو سراہا ہے۔