پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان میں بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مستند اور ناقابلِ تردید شواہد سامنے آگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جہلم سے گرفتاردہشت گرد مجید کے موبائل فون اور ڈرون کا فرانزک تجزیہ کیا گیا جس سے بھارتی فوجی افسران کے ساتھ براہ راست رابطے، مالی لین دین اور بم حملوں کی تفصیلات سامنے آئیں۔
دہشت گرد مجید بھارتی افسران میجرسندیپ ورما، صوبیدارسکھویندر، حوالدارامیت اوردیگر سے واٹس ایپ پر رابطے میں تھا، بھارتی ہینڈلرزنے اسے بم بنانے کی ویڈیوز فراہم کیں، جبکہ پیسوں کی ترسیل کے وعدے بھی کیے گئے، سکھویندر نے اسے کہا کہ فی لاش 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
ثابت ہوا کہ 13 اکتوبر، 22 نومبراور30 نومبر کے بم حملے بھارتی سرپرستی میں ہوئے جن میں پاکستانی فوجی زخمی ہوئے، آئی ای ڈیز کو “مٹھائی کے ڈبے” کا کوڈ نام دیا گیا۔
دفاعی ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان شواہد کی بنیاد پربھارت کوعالمی سطح پر بے نقاب کیا جائے اور ایف اے ٹی ایف میں شامل کیا جائے، بھارت نہ صرف فنڈنگ بلکہ تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔