ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو غیرمقبول قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلن سکی کو غیر مقبول ترین شخص قرار دے دیا۔ 

فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر زیلن سکی کی مقبولیت 4 فیصد سے بھی کم ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین میں الیکشن روس کا مطالبہ نہیں، انتخابات نہ ہونے پر بعض ممالک کو تشویش ہے۔

دوسری جانب زیلن سکی کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ سے متعلق روس کے کسی بھی الٹی میٹم کو نہیں مانے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیف اپنی شمولیت کے بغیر جنگ بندی سے متعلق کسی بھی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos