یو اے ای:شناختی کارڈ کی بجائے چہرے کی شناخت کی جدید ٹیکنالوجی متعارف

متحدہ عرب امارات میں شناختی کارڈ کی بجائے چہرے کی شناخت کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری کر لی گئی۔

اس نئے نظام کے تحت یو اے ای کے رہائشی اور دیگر شہری حکومتی خدمات حاصل کرنے یا ائیرپورٹ پر محض اپنا چہرہ دکھا کر اپنی شناخت کروا سکیں گے۔

وزیر صحت و تحفظ اور وزیر مملکت برائے فیڈرل نیشنل کونسل امور عبدالرحمٰن العویس نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک نظام، جس میں چہرے کی شناخت اور انگلیوں کے پرنٹس شامل ہیں، یو اے ای کی ڈیجیٹل حکمت عملی کا حصہ ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ان کاکہنا تھا کہ نیا نظام آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کام کرے گا اور ایک سال کے اندر پورے ملک میں نافذ ہو سکتاہے۔ یہ نیا نظام شناخت کو مزید آسان اور محفوظ بنائے گا، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لئے ووٹنگ اور ائیرپورٹ پر اسمارٹ گیٹ کے ذریعے داخلے کی فوری سہولت مل جائے گی۔

یاد رہے کہ ابوظبی اور دبئی کے ائیرپورٹس پر بائیومیٹرک نظام پہلے ہی مسافروں کی دستاویزات کے بغیر شناخت کرتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos