‏کیا پیپلز پارٹی اور ن لیگ عوامی سپورٹ کے بغیر الیکشن جیت پائیں گی؟

[post-views]
[post-views]

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ سیاست عوام کی بجائے سیاسی مفادات پر کھڑی ہے۔ جس کا نتیجہ اب یہ نکل رہا ہے کہ عوام کی غالب اکثریت بھی اب خود کو انکی سیاست سے علیحدہ محسوس کر رہی ہے۔

ناقدین کے نزدیک ن لیگ و پیپلز پارٹی یہ سمجھ رہی ہیں کہ اقتدار میں آنے کے لیے عوام کی بجائے سیاسی اکٹھ، چالبازی اور گٹھ جوڑ کی زیادہ اہمیت ہے۔ وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ مقبولیت سے زیادہ قبولیت کی ضرورت ہے۔ اور ایسا ہونا ممکن بھی ہے، جب ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مجموعی سیٹیں موجودہ اسمبلی میں تحریک انصاف سے کم ہوں، اور یوں وہ پارٹیز اقتدار میں بھی ہوں، تو یہ دلائل آسانی سے سمجھ آ سکتے ہیں کہ پاکستان میں حکومت سازی کے لیے مقبولیت سے زیادہ قبولیت کی ضرورت ہے ۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی محلاتی سیاست میں نقصان ن لیگ کا ہو گا۔ آصف علی زرداری اپنی سیاست توڑ جوڑ، سیاسی پیچ، گٹھ جوڑ اور مشترکہ مفادات پر کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ انکی طرزِ سیاست کی قبولیت بھی ایک درجہ تک موجود ہے ۔ نیز انکی سیاست کا ماڈل سندھ کی حد تک کامیاب بھی ہے۔ تاہم آصف علی زرداری کی سیاست کا ماڈل پنجاب میں کافی حد تک ناکام ہے۔ اس لیے جب ن لیگ آصف علی زرداری کی سیاست کے ماڈل کو پنجاب میں اپناتی ہے تو غیر مقبول ہوتی چلی جاتی ہے۔ حالیہ برس میں پنجاب میں ن لیگ کی مقبولیت میں کمی کی بنیادی وجہ مہنگائی اور عمران خان کی مقبولیت کے علاؤہ آصف علی زرداری کا اتحادی ہونا اور غیر جمہوری سیاست کرنا بھی ہے۔

یہ شاید اس لیے بھی ہے کہ آصف علی زرداری نے ن لیگ کو اس بات پر راضی کر لیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے لئے عوام کو صرف بیوقوف بنانا ہوتا ہے کیونکہ اقتدار عوام کے ذریعے نہیں قبولیت کے ذریعے ملتا ہے۔ اس لیے سیاست کا مرکز و محور عوام نہیں بلکہ سیاسی ضرورتیں اور سیاسی مفادات ہوتے ہیں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو ن لیگ کبھی بھی ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے انحراف نہ کرتی۔

رپبلک پالیسی کا ماہ جون کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ اب عوام کی بجائے سازباز اور گٹھ جوڑ پر الیکشن لڑے گی۔ اس صورتحال میں پنجاب کے عوام کا ن لیگ سے سیاسی تعلق انتہائی اہمیت کا حامل ہو گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا وہ عوام کے بغیر پنجاب میں الیکشن جیت پائے گی ؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos