روس کے ساحلی علاقوں میں ساحلی علاقوں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

[post-views]
[post-views]

روس کے مشرقی خطے کامچ ٹکا میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز سطح زمین سے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس قدر شدید جھٹکوں کے بعد سمندر میں سونامی کے امکانات بڑھ گئے جس پر پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے ہنگامی الرٹ جاری کیا۔

کامچ ٹکا کے گورنر ولادیمیر سولودوف نے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو خبردار کرتے ہوئے انہیں محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کسی ممکنہ آفت کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔ حکام نے ساحلی بستیوں میں ہنگامی رابطہ مراکز فعال کر دیے ہیں اور مقامی آبادی کو الرٹ رہنے کا کہا ہے۔

گورنر نے مزید بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زمین کی اس سطحی گہرائی میں آنے والا زلزلہ سونامی کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ضروری ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos