جعفر ایکسپریس حملے کے 4 مبینہ سہولت کار گرفتار

[post-views]
[post-views]

جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، سی ڈی ٹی نے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ وکمیونی کیشن آلات قبضے میں لے کر فارنزک کروایا جا رہا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فنگ پرنٹس نادرا کو بھجوائے گئے ہیں۔ واضح رہے جعفر ایکسپریس پر حملے میں 26 مسافر جاں بحق جبکہ 40 مسافر زخمی ہوئے تھے، فورسز کے آپریشن میں  33 حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ریلوے حکام کے مطابق حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں کو نقصان پہنچا تھا، جبکہ مشکاف میں ریلوے ٹریک کے 382 فٹ حصے کو بھی نقصان پہنچا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos