جمہوریہ ڈومینی کن میں نائٹ کلب کی چھت گر گئی ، 98 افراد ہلاک

[post-views]
[post-views]

جمہوریہ ڈومینی کن کے نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 98 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جمہوریہ ڈومینی کن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گری ، مرنے والوں میں صوبائی گورنر اور سابق میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

واقعہ علی ال صبح معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران نائٹ کلب میں پیش آیا۔ حادثے کے  وقت کلب کے اندر سیکڑوں افراد موجود تھے، کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کیلئے امدادی آپریشن جاری ہے۔

حکام نے ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا ہے ، جمہوریہ ڈومینی کن کے صدر نے واقعے پر متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos