امریکہ کی بھارت کو سمندری نگرانی کا سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری

[post-views]
[post-views]

واشنگٹن: امریکا نے بھارت کو سمندری نگرانی کے جدید سازوسامان کی فروخت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس معاہدے کی مالیت 13 کروڑ ڈالر سے زائد ہے، جس کا مقصد بھارت کی بحری صلاحیتوں کو بڑھانا اورخطے میں مشترکہ آپریشنزکو فروغ دینا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اس منظوری سے متعلق امریکی کانگریس کو آگاہ کر دیا ہے، یہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی تکمیل میں معاون ثابت ہو گی۔

ڈی ایس سی اے نے واضح کیا ہے کہ اس دفاعی معاہدے سے جنوبی ایشیا میں بنیادی فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت خطے میں دفاعی اسلحہ کی دوڑمیں مزید اضافہ کرسکتی ہے جبکہ پاکستان جیسے ہمسایہ ممالک میں اس پرتشویش پیدا ہونے کا امکان ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos