نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کیخلاف بھارتی اقدامات کو مسترد کر دیا

[post-views]
[post-views]

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ملائیشین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اسحاق ڈار نے ملائیشین ہم منصب سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اور ملائیشین وزیر خارجہ کو خطے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور قومی مفاد کے تحفظ کا بھرپور حق رکھتا ہے۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملائیشین وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی گئی۔

ملائیشین وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں فریق ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

پاک ملائیشین وزرائے خارجہ نے بدلتی ہوئی صورتحال میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos