وزیراعظم شہباز شریف کا مسلح افواج کو “معرکۂ حق” میں کامیابی پر خراجِ تحسین

[post-views]
[post-views]

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کی زبردست کامیابی کو سراہتے ہوئے شہداء اور جوانوں کو دل سے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ یومِ تشکر کے موقع پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے منایا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان نے دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دے کر بڑی کامیابی حاصل کی۔

وزیراعظم نے 6 اور 7 مئی کی شب کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا جس میں بے گناہ شہری شہید ہوئے، اور پاکستان نے فوری اور طاقتور جواب دیا۔ انہوں نے کہا، “چند ہی گھنٹوں میں دشمن، جو تعداد میں ہم سے کہیں زیادہ تھا، گھٹنے ٹیک نے پر مجبور ہو گیا۔ ان کے فخر، رافیل طیارے، ہمارے شاہینوں نے راکھ کا ڈھیر بنا دیے۔”

شہباز شریف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج نے دشمن کی زبان میں جواب دیا اور ان کے ناپاک ارادوں کو چک نا چور کر دیا۔ “ان کے ہوائی اڈے اور اسلحہ کے ذخیرے پلک جھپک نے میں مٹی کا ڈھیر بن گئے،” انہوں نے مزید کہا۔

وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا کہ انہوں نے قوم کا دفاع مضبوطی سے کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ کامیابی صرف فوجی نہیں بلکہ پوری قوم کی عزت، اتحاد اور حوصلے کی جیت ہے۔ “پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی،” انہوں نے کہا۔

شہباز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں، چاہے وہ حکومت کی اتحادی ہوں یا اپوزیشن، کو بھی سراہا کہ انہوں نے قومی اتحاد اور یکجہتی کی شاندار مثال قائم کی، جو پاکستان کی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos