روسی افواج کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ، کم از کم 12 افراد جاں بحق

[post-views]
[post-views]

کیف .روس کا یوکرین پر سب سے بڑا فضائی حملہ، بارہ افراد جاں بحق

روسی فوج نے یوکرین پر رات کے وقت جنگ کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا جس میں تین سو سڑسٹھ ڈرون اور میزائل داغے گئے یوکرین کے حکام کے مطابق یہ حملہ کئی شہروں پر کیا گیا جن میں دارالحکومت کیف بھی شامل ہے اس حملے میں کم از کم بارہ افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زیادہ زخمی ہوئے

مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں جو شمالی علاقے ژیتومیر میں مارے گئے یوکرین کے وزیر داخلہ نے اس حملے کو عام شہریوں پر بے رحمانہ حملہ قرار دیا

یوکرین کے صدر نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری خصوصاً امریکہ سے اپیل کی کہ وہ روس کے خلاف سخت قدم اٹھائے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی خاموشی روسی صدر کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور روس پر نئی پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں

یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ڈرونز اور میزائل مار گرائے گئے لیکن اس کے باوجود مختلف علاقوں میں نقصان ہوا

کیف میں گیارہ افراد زخمی ہوئے جبکہ اردگرد کے علاقوں میں چار افراد ہلاک ہوئے خارکیف میں تین علاقوں پر ڈرون گرے اور کم از کم تین افراد زخمی ہوئے

میکولائیف میں ستتر سالہ شخص جاں بحق ہوا اور پانچ افراد زخمی ہوئے یوکرین کے ایک مغربی میں شہر چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ترنوپل میں نقصان ہوا مگر کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی

یہ حملہ مسلسل دوسرے روز جاری روسی فضائی بمباری کا حصہ تھا ایک دن پہلے بھی کیف پر شدید حملہ ہوا تھا یہ صورت حال اس وقت سامنے آئی ہے جب یوکرین اور روس قیدیوں کے تبادلے کی تیاری کر رہے ہیں جس میں دونوں طرف سے ایک ہزار افراد شامل ہیں

دوسری جانب جنگ بندی کے لیے تیس دن کی کوششیں اس وقت متاثر ہوئیں جب امریکہ کے صدر نے روس پر مزید پابندیاں لگانے سے انکار کر دیا جس سے یوکرین اور اس کے اتحادی مایوس ہوئے

یوکرین کے صدر کے مشیر نے کہا کہ جب تک روس ہتھیار بنا سکتا ہے وہ جنگ جاری رکھے گا اور اگر اس پر دباؤ نہ ڈالا گیا تو حالات تبدیل نہیں ہوں گے

روس کا کہنا ہے کہ اس نے پچانوے یوکرینی ڈرون تباہ کیے جن میں بارہ ماسکو کی طرف بڑھ رہے تھے یہ اطلاع ماسکو کے منتظم اعلی نے دیگا۔
انہوں نے کہا:
“جب تک روس ہتھیار بنا سکتا ہے، وہ لڑتا رہے گا۔ بغیر دباؤ کے کچھ نہیں بدلے گا۔”

دوسری جانب، روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کی فضائی دفاعی افواج نے رات کے وقت 95 یوکرینی ڈرونز تباہ کیے، جن میں سے 12 ماسکو کی جانب بڑھ رہے تھے، جیسا کہ ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے بتایا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos