مقبوضہ یروشلم: اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز شمالی غزہ کے مکینوں کو فوری انخلا کا حکم دیا ہے، جس میں غزہ شہر اور اس سے متصل علاقوں کے شہریوں کو ممکنہ فوجی کارروائی سے خبردار کیا گیا ہے۔ یہ اعلان اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے 20 ماہ بعد سامنے آیا ہے۔
فوجی ترجمان اویخائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ “اسرائیلی افواج ان مخصوص علاقوں میں بھرپور طاقت کے ساتھ کارروائی کریں گی، اور ان آپریشنز کا دائرہ کار مزید وسیع ہو گا، تاکہ دہشت گرد تنظیموں کی عسکری صلاحیتوں کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔”
انہوں نے شمالی غزہ کا ایک نقشہ بھی جاری کیا اور شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقام، المواسی، کی جانب منتقل ہو جائیں۔
ادھر، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن مقدمے پر اسرائیلی پراسی کیوشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔