کواڈ وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان پاکستان کا نام لینے سے گریز

[post-views]
[post-views]

امریکہ، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل کواڈ گروپ نے بھارتی غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔ مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کے تمام ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ حملے کے ذمہ داروں، مالی معاونین اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔

اگرچہ بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا، مگر کواڈ کے بیان میں کسی ملک کا نام نہیں لیا گیا۔ حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی بڑھی، جس کا اختتام 10 مئی کی جنگ بندی پر ہوا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کو اپنی ثالثی کا نتیجہ قرار دیا، تاہم بھارت نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ براہ راست بات چیت کو ترجیح دیتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos