غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 109 امدادی اداروں کا قحط کے سنگین خدشے پر عالمی برادری کو انتباہ

[post-views]
[post-views]

اسرائیلی افواج نے غزہ پر بمباری میں مزید شدت پیدا کر دی ہے، جبکہ دنیا بھر کی 109 امدادی تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ “غزہ میں قحط تیزی سے پھیل رہا ہے” اور صورتحال فوری عالمی توجہ کی متقاضی ہے۔

غزہ کی محکمہ صحت کے مطابق، صرف ایک دن میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث کم از کم 15 فلسطینی جاں بحق ہوئے، جس کے بعد قحط سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 101 ہو گئی ہے۔ ان میں 80 بچے شامل ہیں، جو بھوک کے ہاتھوں موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

میدانِ عمل میں مناظر انتہائی دل دہلا دینے والے ہیں۔ متاثرہ شہری خوراک یا امداد کے لیے مراکز کے باہر جمع ہوتے ہیں، مگر انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے کیونکہ نہ خوراک دستیاب ہے اور نہ ہی طبی یا انسانی امداد۔ اسی دوران اسرائیلی فضائی حملے بھی جاری ہیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے۔

بین الاقوامی امدادی اداروں نے زور دیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر فوری رسائی دی جائے اور محاصرہ ختم کیا جائے، تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے سے روکی جا سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر عالمی برادری نے فوری اور مؤثر قدم نہ اٹھایا تو قحط کی یہ لہر ایک بڑے انسانی سانحے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos