روس کے مشرقی علاقے میں مسافر طیارہ غائب، حکام کی تلاش جاری

[post-views]
[post-views]

جمعرات کے روز روس کے مشرقی علاقے میں ایک مسافر طیارے کا فضائی رابطہ منقطع ہو گیا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے۔ علاقائی حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے کی تلاش کے لیے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ طیارہ سیبریا کی ایک ایئرلائن “آنگارا” کے زیر انتظام تھا اور چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے “ٹِنڈا” کی جانب پرواز کر رہا تھا جب یہ ریڈار سے غائب ہو گیا۔ یہ اطلاع مقامی ہنگامی حالات کے وزارت کی جانب سے جاری کی گئی۔

علاقائی گورنر اورلوف نے ابتدائی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ طیارے میں 43 مسافر، جن میں پانچ بچے شامل تھے، اور چھ عملے کے ارکان موجود تھے۔ تاہم، ہنگامی وزارت نے بعد ازاں بتایا کہ طیارے میں سوار افراد کی مجموعی تعداد ممکنہ طور پر 40 کے قریب ہو سکتی ہے۔

اورلوف نے اپنے ٹیلیگرام پیغام میں لکھا، ’’تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل کو متحرک کر دیا گیا ہے۔‘‘

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ہوابازی کے شعبے میں حفاظتی اقدامات پر عالمی سطح پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ بھارت کے شہری ہوابازی کے وزیر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران ایئر انڈیا کو نو مرتبہ حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos