امریکہ نے مصر کو 4.67 ارب ڈالر مالیت کے میزائل سسٹم کی فروخت کی منظوری دے دی

[post-views]
[post-views]

امریکی محکمہ خارجہ نے مصر کی حکومت کو 4.67 ارب ڈالر مالیت کا جدید فضائی دفاعی میزائل سسٹم فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان پینٹاگون کے تحت کام کرنے والی دفاعی سلامتی کوآپریشن ایجنسی نے کیا۔

جمعرات کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت “نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم” کی فروخت ممکن ہے، جس میں چار ریڈار سسٹمز، سینکڑوں میزائلز اور درجنوں رہنمائی یونٹس شامل ہیں۔

ایک جدید فضائی دفاعی نظام ہے جو امریکہ اور ناروے نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ نظام دشمن کے طیاروں، ڈرونز اور کروز میزائلز جیسے خطرات کو روکنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ معاہدے کے تحت امریکی سرکاری ملازمین اور دفاعی ٹھیکیدار مصر کی فوج کو تکنیکی معاونت، انجینئرنگ خدمات اور لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کریں گے۔

دفاعی سلامتی کوآپریشن ایجنسی کے مطابق: “یہ مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرتی ہے، کیونکہ یہ مشرق وسطیٰ میں ایک اہم غیر نیٹو اتحادی ملک مصر کی سلامتی کو بہتر بنائے گی جو سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ایک موثر قوت ہے۔”

اس معاہدے کا مرکزی ٹھیکیدار امریکہ کی معروف ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی “آر ٹی ایکس کارپوریشن” ہو گی، جس کا صدر دفتر ریاست میساچوسٹس میں واقع ہے۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ اس ممکنہ فروخت کے بارے میں امریکی کانگریس کو درکار قانونی اطلاع پہلے ہی فراہم کر دی گئی ہے، جو کہ معاہدے کی حتمی منظوری سے قبل ایک ضروری مرحلہ ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos