اسرائیلی فضائی حملوں نے غزہ میں قیامت ڈھادی، مزید 80 فلسطینی شہید

[post-views]
[post-views]

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے بدستور جاری ہیں اور تازہ ترین بمباری کے نتیجے میں مزید 80 فلسطینی شہید جبکہ 450 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہداء میں وہ 9 فلسطینی بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے۔

دوسری جانب غذائی قلت کے باعث مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس سے فاقہ کشی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 122 ہو چکی ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کی حکومت کے خاتمے کے لیے دیگر ممکنہ اقدامات پر غور جاری ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے سخت ناکہ بندی کے باعث کئی ماہ سے امدادی ٹرک غزہ میں داخل نہیں ہو سکے، جس کے نتیجے میں وہاں شدید قحط کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور لاکھوں افراد بھوک اور بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos