بھارتی عدم استحکام کی کوششیں ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

[post-views]
[post-views]

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت مسلسل خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ امریکی دورے میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو “برین گین” قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے بھارت کے “وشوا گرو” بیانیے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے “را” کی بین الاقوامی دہشت گرد سرگرمیوں کے شواہد پیش کیے اور کہا کہ حالیہ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ کشمیر کو انہوں نے پاکستان کی “شہ رگ” اور ایک بین الاقوامی تنازع قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کا مطالبہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو بدترین انسانی المیہ قرار دیا اور کہا کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف متحرک ہیں، جنہیں کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال اور افواہوں سے بچنے پر زور دیتے ہوئے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ، سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے ساتھ معاشی معاہدے جاری ہیں اور پاکستان کی 64 فیصد نوجوان آبادی ملک کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ سوال یہ نہیں کہ “اگر” ہم اٹھیں گے بلکہ یہ ہے کہ “کتنی جلدی اور کتنی قوت سے” ہم اٹھیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos