امریکا نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کو عسکری ٹیکنالوجی کی منتقلی امریکی کمپنیوں کے لیے ایک خطرناک قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

[post-views]
[post-views]

وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر پیٹر نیوارو نے خبردار کیا ہے کہ امریکی کمپنیوں کی جانب سے بھارت کو جدید عسکری ٹیکنالوجی منتقل کرنا ایک نہایت خطرناک قدم ثابت ہو سکتا ہے۔

’فنانشل ٹائمز‘ میں شائع اپنے مضمون میں نیوارو نے لکھا کہ بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی مسلسل خریداری دراصل ماسکو کو یوکرین جنگ کے دوران مالی سہارا فراہم کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، بھارت کو روس سے خام تیل خریدنے کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا۔

نیوارو نے مزید کہا کہ بھارت اب روس اور چین، دونوں کے قریب جا رہا ہے، اور اگر وہ چاہتا ہے کہ اسے امریکا کا اسٹریٹجک شراکت دار تصور کیا جائے تو اسے اسی کے مطابق رویہ اپنانا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کی دفاعی صنعت کے لیے یہ خطرناک ہوگا کہ حساس عسکری ٹیکنالوجی بھارت کو منتقل کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکا نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف عائد کیے جا سکتے ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھی عندیہ دیا تھا کہ بھارت پر پہلے سے عائد 25 فیصد اضافی ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos