پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کو 95 میٹرک ٹن امداد روانہ

[post-views]
[post-views]

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے تقریباً 95 میٹرک ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔ امدادی کھیپ میں اشیائے خورونوش، ادویات، خیمے، کمبل اور میٹس شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغان وزیرِ خارجہ امیر متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس دوران انہوں نے پاکستان کی جانب سے افغان عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے دلی تعزیت اور نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos