برطانیہ میں امریکی صدر کے دورے پر ایٹمی ڈیل کا امکان

[post-views]
[post-views]

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ اور امریکا مل کر “جوہری توانائی کا سنہری دور” تشکیل دے رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک جوہری توانائی کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ایک بڑے معاہدے کے قریب ہیں، جس پر دستخط کا امکان اسی ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری دورہ برطانیہ کے دوران ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس مجوزہ معاہدے سے اربوں پاؤنڈز کی نجی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے، جو دونوں ممالک کی معیشت کے لیے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایٹمی ڈیل ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا کرنے اور برطانیہ کی توانائی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے میں مدد دے گی۔

مزید یہ کہ جوہری توانائی کی پیداوار میں اضافہ گھریلو صارفین کے لیے توانائی کے بل کم کرنے کا سبب بھی بن سکتا ہے، جس سے عوام کو براہِ راست ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos