سلامتی کونسل کی رائے شماری، ایران پر اقتصادی پابندیاں بحال

[post-views]
[post-views]

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک اہم اجلاس میں ایران پر اقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج ہونے والی رائے شماری میں قرارداد مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کر سکی۔ قرارداد کے حق میں صرف 4 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں 9 ممالک نے ووٹ دیا۔ اس نتیجے کے مطابق اگر کوئی نیا معاہدہ طے نہ پایا تو 28 ستمبر تک ایران پر عائد پابندیاں خود بخود دوبارہ نافذ ہو جائیں گی۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں جنوبی کوریا نے قرارداد کا مسودہ پیش کیا تھا جس کا مقصد اسنیپ بیک میکانزم کو مؤخر کرتے ہوئے ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنا تھا۔ اس قرارداد کی منظوری کے لیے کم از کم 9 ووٹ درکار تھے۔

رائے شماری کے دوران چین، روس، پاکستان اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔ اس کے برعکس برطانیہ، فرانس، امریکا، سیرالیون، سلووینیا، ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ دوسری جانب گیانا اور جنوبی کوریا نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ایران کی طرف سے حالیہ دنوں میں یورپی ممالک کو ایک نئی اور متوازن جوہری تجویز پیش کی گئی ہے جسے تہران “منصفانہ راستہ” قرار دیتا ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ عالمی برادری کو تصادم کے بجائے سفارت کاری کا راستہ اپنانا چاہیے، لیکن سلامتی کونسل کی تازہ پیش رفت اس بات کی عکاس ہے کہ عالمی طاقتوں کے درمیان اس معاملے پر گہری تقسیم موجود ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos