کابینہ کی منظوری کے بغیر امن معاہدہ نافذ نہیں ہوگا : نیتن یاہو

[post-views]
[post-views]

اسرائیلی حکومت نے واضح کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اُس وقت تک نافذ نہیں ہوگا جب تک کابینہ اس کی باضابطہ منظوری نہ دے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، معاہدے پر عمل درآمد کابینہ کی متفقہ منظوری کے بعد شروع کیا جائے گا۔

یہ وضاحت اُس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی طے پانے کا اعلان کیا، اور مصری میڈیا نے اس کے نافذ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، اسرائیلی ذرائع کے مطابق، منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس آج شام چھ بجے منعقد ہوگا، جس میں معاہدے پر ووٹنگ متوقع ہے۔

اسرائیلی ترجمان شوش بدروسیان کے مطابق، منظوری کے 24 گھنٹوں کے اندر جنگ بندی باضابطہ طور پر نافذ ہوگی، اور اس کے بعد 72 گھنٹوں کے اندر یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج مصر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، جس کے تحت چند روز کے لیے جنگ روک دی جائے گی، امدادی سامان کو غزہ میں داخل ہونے دیا جائے گا، اور قیدیوں و یرغمالیوں کی رہائی کو ممکن بنایا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos